حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی (رہ) کے جسدِ خاکی کی تشییع قم کے میدانِ جہاد میں واقع مسجد مدرسہ امام خمینی (رہ) سے شروع ہوئی۔
اس موقع پر مراجع تقلید کے دفاتر کے نمائندگان، علما، حوزہ علمیہ کے اساتذہ، طلبہ اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے عوام کی بڑی تعداد موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس تشییعی مراسم میں مراجع تقلید کے دفاتر کے نمائندگان، ممتاز حوزوی اساتذہ، ملکی و فوجی حکام کے علاوہ عوام کے مختلف طبقات کے افراد بھی بھرپور شرکت کر رہے ہیں اور اس عظیم المرتبت مرجع تقلید کو الوداع کہنے کے لیے تشییع جنازہ میں موجود ہیں۔

اعلان کردہ پروگرام کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی (رہ) کا جسدِ خاکی تشییع کے مقررہ راستے سے ہوتا ہوا حرمِ مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا پہنچے گا، جہاں انہیں سپردِ خاک کیا جائے گا۔












آپ کا تبصرہ